کامونکے: تاجر کے گھر تالے توڑ کر 140 تولے سونالاکھوں روپے کی ملکی وغیرملکی کرنسی چوری
گوجرانوالہ، کامونکے(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) چور تاجر کاشف اقبال کے گھر کے تالے توڑ کر ایک سو چالیس تولے طلائی زیورات اور لاکھوں کی ملکی وغیر ملکی کرنسی لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایمن آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا رہائشی کاشف اقبال کپڑے کا کاروبارکرتا ہے۔ وہ گھر والوں کے ہمراہ لاہور گیا ہوا تھا، عدم موجودگی میں نامعلوم چور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔