مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا احتساب عوام کریں گے :پرویز ملک، عمران نذیر
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیوں سے وزیراعظم کی کرسی نہیں بچائی جا سکتی ، مینڈیٹ چوری کرنے اور ضمنی الیکشن میں الیکشن کمشن کا عملہ غائب کرنے کے تمام ثبوت منظر عام پر آ چکے ہیں ۔ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا احتساب عوام کریں گے ڈسکہ میں ایک عوامی ٹریلر چلایاگیا جس پر حکمرانوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔حکمرانوں کی آنکھوں میں سیاسی انتقام کا خون اترا ہوا ہے۔آپ کا یوم حساب قریب ہے براڈشیٹ کی انکوائری کیلئے سیاسی انجینئرنگ کی جارہی ہے۔اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر جمہوریت کا پہیہ نہیں چلے گاملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔