اخبار فروش یونین لاہور الیکشن کے سلسلہ میں الیکشن بورڈ کا اجلاس
لاہور (نیوزرپورٹر) چیئرمین الیکشن بورڈ ذوالفقار احمد لون کی زیرصدارت الیکشن بورڈ کا اجلاس شروع ہوا۔جنرل سیکرٹری الیکشن بورڈ چوہدری عاشق علی نے تلاوت کلام پاک او ر نعت رسول مقبول ؐ سے باقاعدہ اجلاس کی کارروائی شروع کی۔ انہوں نے الیکشن برائے2021-2022ء کا شیڈول جاری کردیا اخبار فروش یونین لاہور کے الیکشن 2 سال کیلئے ہونگے۔درخواست فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ24اور25فروری کو ہی ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور الیکشن بورڈ ہر پینل کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا الیکشن مہم کی آخری تاریخ05مارچ رات12:00بجے تک ہوگی۔ الیکشن7 مارچ2021ء بروز اتوار کو ہونگے ووٹنگ صبح9:00بجے سے شام6:00 بجے تک بغیر کسی وقفے کے اخبار مارکیٹ لاہور میں جاری رہے گی۔ سرپرست اعلیٰ الیکشن بورڈ کی خان عباسی سیکرٹری جنرل آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن سے ٹیلی فون پر بات ہوئی انہوں نے کہا کہ ذمہ داری ایمانداری سے پوری کریں گے ۔سیکرٹری الیکشن بورڈ چوہدری عاشق علی نے کہا کہ ذمہ داری پرپورااتریں گے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ذوالفقار احمد لون نے کہا کہ الیکشن پر امن اور دوستانہ ماحول میں کروائے جائیں گے ۔سیکرٹری الیکشن بورڈ چوہدری عاشق علی نے الیکشن بورڈ کے تمام ممبران کا شکریہ اداکیا۔