اسلام آباد:سپریم کورٹ نےخواجہ برادران کی درخواست ضمانت پرنیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 10 مارچ تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے ٹرائل کہاں تک پہنچا؟ عدالت نے نیب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران کاٹرائل کب مکمل ہوگا ؟ وکیل سعد رفیق نے کہا کہ اب تک صرف5 گواہان کے بیان ریکارڈ ہوئے ،اشتراوصاف علی نے کہا کہ نیب نے مقدمے میں 22 گواہان بنائے ہیں ۔ ٹرائل کورٹ میں ریفرنس کی سماعت جاری ہے، عدالت ٹرائل کورٹ سے رپورٹ بھی طلب کرے۔ جس کے بعد عدالت نے خواجہ برادران کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں جاری کیس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔عدالت نے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ11 دسمبر 2018 کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024