کوئٹہ: رات گئے کوئٹہ مغربی بائی پاس کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑکنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں زوردار دھماکے کے بعد آگ لگی جس کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر جاں بحق ہو ئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر تین لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، جبکہ مزید تین لاشیں صبح نکالی گئیں،جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہیں۔واقعے میں جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے