بلوچستان کے شہریوں کی سہولت کیلئے انتخابی فہرستوں کے معائنہ کیلئے مقرر وقت میں 30 دن توسیع
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ابتدائی انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے مقرر وقت میں 30 دن کی توسیع کردی ہے، اب 24 فروری سے 24 مارچ تک صوبہ میں قائم ڈسپلے سنٹرز / معائنہ مراکز میں ابتدائی انتخابی فہرستوں کا معائنہ کیا جاسکے گا اور فارم 15 برائے اندراج و منتقلی ووٹ, فارم 16 برائے اعتراض / حذف ووٹ اور فارم 17 برائے درستگی کوائف جمع کروائے جاسکیں گے. ووٹ اندراج اور متعلقہ ڈسپلے سنٹر کی معلومات شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔