رینجرز کو گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا حکم خوش آئند ہے: افضال احمد
کراچی(سٹی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے سابق انفارمیشن سیکریٹری افضال احمد، احمد فہیم ، سردار صمد بلوچ، طارق نعیم، ڈاکٹرشکیل، ناصر فاروقی،
شیرافضل تنولی، محمداصغر لعل، ظفر حسن بابو، مرزا شاہد بیگ ، سید مسعود حسین دیگر نے سند ھ ہائی کورٹ کے رینجرز کوگٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈائوں کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے گٹکا اور مین پوری پر پابندی کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کالی بھیڑوں کی سرپرستی میں کھلے عام بک رہا ہے اور کاروبار عروج پر ہے بس رشوت کا بھائو بڑھ گیا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے گٹکا اور مین پوری فروخت کرنے والا مافیا کاخاتمہ کس طرح ممکن ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے چشم پوشی کے بجائے گٹکا مافیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت اقدامات کریں گٹکے اور مین پوری کے نام پر زہر فروخت کرنے والے عناصر کا خاتمہ کریں خدارا ملک کی نوجوان نسل پر ترس کھائیں خاص طور پر نوعمر بچے تیزی سے گٹکا کلچر کاشکار ہورہے ہیں عالمی صحت کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق گٹکا ، پان ، سپاری، مین پوری سے اب تک لاتعداد افراد منہ کے کینسر، سرطان اور دیگر موزی مرض کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔