پاکستان کے غیر ملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضوں کا حجم 99ارب11کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں میں 2ارب 37کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون 2018میں پاکستان کے ذمے بیرونی قرضے 95ارب 34کروڑ ڈالر تھے۔ذرائع کے مطابق قرضوں کے حجم میں سعودی عرب سے ملنے والے دو ارب ڈالر بھی شامل ہیں جب کہ یو اے ای اور سعودی عرب سے ملنے والے مزید ایک ایک ارب ڈالر اس قرض میں شامل نہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024