پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دے دیا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمر صدیق اور جیمس ونس نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ونس بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے جس کے بعد عمر صدیق اور چارلس نے 80 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا۔81 کے مجموعی اسکور پر عمر صدیق کے آؤٹ ہونے کے بعد باقی 8 کھلاڑی صرف 64 رنز کا اضافہ کرسکے۔
سلطانز الیون مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ جانسن چارلس 53، کپتان شعیب ملک 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 4، ثمین گل، وہاب ریاض، عمید آصف، لیم ڈاؤنسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔