راچی کے علاقے لانڈھی میں نالے میں گرنے والے بچے کودوسرے روز بھی نہ نکالا جاسکاہے،علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لانڈھی سواتی محلے میں برساتی نالے پر موجود کچرے نے ایک اور بچے کو نگل لیا، نو سالہ عارف اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے نالے میں جاگرا جس کی تلاش میں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں شروع کیں لیکن کامیابی نہ ملی۔اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ نالے کے اوپر سالہا سال سے جمع ہونے والا کچرا صاف نہیں کیا جاتا، جس کے باعث حادثات ہوتے رہتے ہیں،علاقہ مکینوں کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھی ایک اور بچہ اسی نالے میں گر کر ہلاک ہوچکا ہے لیکن انتظامیہ خاطر خواہ اقدامات نہیں کررہی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024