فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کی شادی، دعوت ولیمہ آج دینہ میں ہو گی
دینہ+جہلم ( نامہ نگاران) دینہ ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، فراز چوہدری کی شادی مردان کے ڈاکٹر شاہد درانی کی صاحبزادی کے ساتھ انجام پائی ،دعوت ولیمہ کی تقریب آج آبائی گھر دینہ لدھڑ میںتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ،ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل چوہدری کے بھائی ،ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور چوہدری فوق شیر باز کے تایا ذاد بھائی فراز چوہدری گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ، فراز چوہدری کی شادی ڈاکٹر شاہد درانی کی صاحبزادی سے انجام پائی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب آج بروز اتوار ان کے آبائی گھر دینہ لدھڑ میں منعقد ہو گی جس میں وفاقی وزراء سمیت حکومتی اہم شخصیات کی آمد متوقع ،اس سلسلہ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔