شیخوپورہ: ویلڈنگ کے دوران ٹینکی پھٹنے سے 24 سالہ نوجوان ہلاک، 2 زخمی
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)سرگودھا روڈدھنت پورہ ماچھیکے سٹا پ کے قریب پٹرول کی ٹینکی کو ویلڈنگ کے دوران زورداردھماکہ قرب وجوار کی عمارتوں اوردکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے،جبکہ آہنی ٹکڑے لگنے سے ٹینکر ڈرائیور24سالہ نوجوان جان بحق پی ٹی سی ایل اہلکار سمیت دکاندار شدید زخمی ،ایمرجنسی ریسکیواہلکاروں کو اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیواہلکاروں کے مطابق ویلڈنگ کی دکان پر موجود45سالہ عدیل نامی نوجوان نے جیسے ہی پٹرول والی ٹینکی کوسپاٹ لگایا پٹرول والی ٹینکی میں گیس بھرنے سے ایک زوردار دھماکہ ہوگیا زوردار دھماکہ کے نتیجہ میں سیٹ پر بیٹھا ہوا24سالہ شاہ زیب آہنی ٹکڑے چہرے اورسر پر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا دکاندار عدیل سکنہ دھنت پورہ جبکہ پی ٹی سی ایل کا اہلکار جو سروس درست کررہاتھا ہاتھ پر ٹکڑے لگنے سے اپنے ہاتھ کی انگلیاں گنوا بیٹھا ،دونوں زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایدھی اہلکاروں نے نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا جہاںاور لاش کو صدر شیخوپورہ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والا نوجوان شادی شدہ تھا جس کی تین سال پہلے شادی ہوئی لیکن اس کے بطن سے ابھی تک کوئی اولاد نہ تھی جس کی اچانک موت پر کالاشاہ کاکو کے رہایشی نوجوان شاہ زیب کے ورثاء دھاریں مار مار کرروتے رہے۔