مظفر گڑھ11 سالہ بچی کی شادی کی کوشش، پولیس نے دارالامان بھجوا دیا
مظفر گڑھ ( نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ میں گزشتہ روز 11 سالہ بچی کی زبردستی شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی بتایا گیا ہے کہ اہل علاقے کی اطلاع پولیس کو کر دی جس نے موقع پر پہنچ کر شادی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، بچی کو تحویل میں لیکر دارالامان بھجوا دیا ہے۔ بچی نے بیان میں کہا ہے کہک تین دن پہلے اس کا نکاح نامعلوم شخص سے کر دیا گیا تھا رخصتی کیلئے والد اور رشتے داروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے بچی کے والد اور رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔