کراچی میں تیزی سے بڑھتی ڈکیتیوں پر تشویش ہے: فاروق ستار
کراچی (آن لا ئن) ا یم کیو ایم پاکستان تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں پر تشویش ہے۔جب مہنگائی ہو گی بے روزگاری ہو گی تو جرائم میں اسی طرح اضافے کا خدشہ ہے۔ڈاکٹر فاروق ستارنے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ بہت افسوس ہے کہ کراچی میں پہلے گلشن اقبال میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوئں نے گھر میں فائرنگ کی اور پھر بہادرآباد میں مزاحمت پر 5 سالہ معصوم بچہ اور اسکا باپ زخمی ہوئے۔ڈکیتی کی وارداتوں میں ایسا خطرناک اضافہ ہوا کہ نوبت خاتون تک آگئی۔سخی حسن پر پولیس اور ڈاکوئں کے مقابلے کے دوران گولی سے یونیورسٹی کی طالبہ نمرا بیگ کی زندگی چلی گئی۔طالبہ نمرا بیگ کے گھر والوں سے اظہار تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے کی شدید مزمت کرتا ہوں۔کراچی کے شہری نہ گھر میں محفوظ ہیں اور نہ ہی گھر سے باہر اور فریاد سننے والا کوئی نہیں۔گھروں میں رہ کر بھی کراچی والے چین کی نیند نہیں سو پارہے جبکہ باہر بھی انکا مال اور زندگیاں محفوظ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیر اعلی سندھ کو کراچی میں بڑھتے ہوئے قتل اور جرائم کے خلاف فوری اقدامات کرنے ہونگے۔نمرا بیگ کے گھر والوں کے مطابق انکو پولیس کی گولی لگی واقعے کی مکمل تحقیات کروائی جائیںتیزی سے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنا ہو گا۔