نیسلے اور Seed Out کے درمیان مائیکرو فنانسنگ کے پراجیکٹ میں پارٹنر شپ
کراچی(کامرس رپورٹر) نیسلے پاکستان اورSeed Out کے درمیان کاروباری خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے عزم کو فروغ دینے کی پارٹنر شپ کے لئے مفاہمت پر دستخط ہوئے ہیں ۔اس معاہدے کے تحت Seed Out مریدکے اور سادھوکی کے علاقوں میں نیسلے کے "NESCAFE Dhaba Project" نیس کیفے ڈھابہ پراجیکٹ کے قیام کے لئے اقدامات کرے گا۔نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ امور کے سربراہ، وقاراحمد اورSeed Out کے صدر ، زین اشرف نے دستخط کئے۔