دو روزہ جیم بازار نمائش کا فیڈریشن ہائو س کراچی میں شروع
کراچی (کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے تحت پاکستان میں پائے جانے والے نیم قیمتی پتھروں کی دو روزہ نمائش ’’جیم بازار‘‘ کا فیڈریشن ہائوس کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر سید مظہر علی ناصر، نائب صدر وحید احمد،نائب صدر شبنم ظفر، افغانستان ، کوریا اور سری لنکا کے سفیر، مرزا اختیار بیگ، جیمز اینڈ جیولرز ایسو سی ایشن کے صدر مطیع اللہ شیخ، اختر ٹیسوری، کاشف الرحمن اور عبدالسمیع خان سمیت دیگر نے کیا۔