تفریح کی صنعت پر 64 ارب ڈالر خرچ کرے گا‘پہلے اوپرا ہاؤس کی تعمیر ریاض میں شروع
ریاض (صباح نیوز + این این آئی) سعودی عرب نے کہا ہے کہ ملک میں تفریحی صنعت کی ترقی کے لیے آئندہ دس سال میں 64 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے رواں سال تقریبا 500 تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ملک کے پہلے اوپرا ہائوس کی تعمیر دارالحکومت ریاض میں شروع ہو چکی ہے۔