اسٹاک مارکیٹ ‘انڈیکس میں 261پوائنٹس سرمایہ میں 50 ارب سے زائد کمی
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس261.31 پوائنٹس کی کمی سے 43267.20 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں50 ارب14 کروڑ29 لاکھ28 ہزار453 روپے کی کمی ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں9 9کروڑ34 لاکھ94ہزار270روپےکا اضافہ رونماء ہوا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں5کروڑ38 لاکھ57ہزار790 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر366 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،246 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر24کروڑ45 لاکھ5 ہزار600 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم10 ارب7 کروڑ94 لاکھ30 ہزار406 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 90 کھرب38 ارب10 کروڑ85 لاکھ17 ہزار657 روپے سے گھٹ کر 89 کھرب87 ارب96 کروڑ55 لاکھ89 ہزار204 روپے رہ گیا۔