پولیس نے چوری میں ملوث خا تو ن سا تھی سمیت ملزم گرفتار کرلیا
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد پولیس نے گھر یلو چوری میں ملوث ایک خا تو ن سا تھی ملزم سمیت گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے مسروقہ رقم مبلغ 3لا کھ 50ہزار روپے بر آمد کرکہ تفتیش شروع کردی ہے پولیس اعلامیہ کے مطابق رواں ماہ 19فروری کو مدعی مقدمہ میجر ریٹا ئرڈ جہا نزیب خا ن سکنہ بحریہ انکلیو اسلام آ باد نے درخو است دی کہ اس کے گھر سے گھر یلو ملازمہ اقر ا ء بی بی اور نور خا ن نے نقدی چوری کر لی ہے جس پر تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے مقدمہ نمبر 44/18مو ر خہ19-02-2018بجر م 381ت پ درج رجسٹر کیا ، ایس پی سٹی احمد اقبال نے ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کا ٹا سک ڈی ایس پی بہار ہ کہو کو دیا جنہو ں نے ایس ایچ او کی زیر نگر انی سب انسپکٹر غلا م مصطفی ٰ و دیگر ملازمان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے اس وقوعہ میں ملوث ملزم نو ر خا ن اور ملزمہ مسما ۃ اقرا بی بی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے رقم مبلغ 3لا کھ 50ہزارروپے بر آمد کرلی ہے ، مزید تفتیش جا ری ہے