ایف آئی اے نے سکینڈل میں ملوث بیورو کریٹس کوبے قصو ر قراردے دیا
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد میں 25ارب روپے کے مالیاتی سکینڈل کی تفتیش نے ڈرامائی رخ اختیار کیا ہے اور ایف آئی اے نے عدالتی حکم کے باوجود گرینڈ حیات سکینڈل میں ملوث بیورو کریٹس اور دیگر کرداروں کو بے قصور ٹھہراتے ہوئے انکوائری کو کلیر کردیا ہے ایف آئی اے کی پہلی انکوائری میں اس میگا کرپشن سکینڈل میں سی ڈی اے کے سابق چیئرمین کامران لاشاری سمیت دیگر افراد کو قصور وار ٹھہرایا گیا تھا تاہم وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان کے وزارت کا قلمدان چھوڑنے کے بعد اس معاملے کی دوبارہ انکوائر ی کروائی گئی جس میں تمام ملزمان کو اس میں کلیر کردیا گیا ہے گرینڈ حیات کی کثیر منزلہ عمارت میں بے شمار خلاف و رزیاں کی گئی تھیں اور بلڈرز نے مذکورہ پلاٹ پر ہوٹل بنائے بغیراس منصوبے میں فلیٹ بنا کر فروخت کیے تھے جس کا وزات داخلہ سمیت دیگر اداروں نے نوٹس لیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من نے اس منصوبے میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کو درست قر ار دیتے ہوئے سی ڈی اے کی جانب سے اس کی منسوخ کی گئی لیز کے اقدام کو بھی درست قرار دیا تھا ۔