کامسیٹس یونیورسٹی کا اعزاز پاکستان میں پہلا نمبر
اسلام آباد(نا مہ نگار) کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (سی آئی آئی ٹی )ہائیر ایجوکیشن کے اداروں میں پاکستان کی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے ایک ل میں 2000سے زائد امپیکٹ فیکٹر پبلی کیشنز شائع کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر (ٹی آئی) نے اپنے پیغام میں تمام فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کو اعلیٰ ذہانت پر منفرد اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے یہ اعزازسوسائٹی کے ہم پلہ افراد کے تجزیے پر مبنی مقالہ جات کی اشاعت کر کے حاصل کیا