خواتین کیلئے خواندگی کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنا بھی ضروری ہے، رزینہ عالم
اسلام آباد(نا مہ نگار) چیئر پرسن این سی ایچ ڈی اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا کہ معاشرے کے محروم افراد خاص طور پہ خواتین کے لیے خواندگی کے ساتھ ساتھ ہنر سکھنا بہت ضروری ہے اسطرح سے معاشرے کا یہ محروم حصہ روزگار اورکمانے کے دوسرے ذرائع حاصل کر سکتا ہے اور دوسرے افراد کے ساتھ اپنے آپ کو بااختیار بنا کر آزادانہ طور پر اور ملک کا مفید شہری بن جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے مضافات میں بری امام میں بنائے جانے والے نئے تعلیم بالغاں مراکز میں خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سلائی کورس کے بعد کشیدہ کاری کے ایڈوانس کورس کا بھی بندوبست کریں گے۔ انہوں نے سینٹر میں موجود نادر اور ضرورت مند خواتین میں 8سلائی مشینیں بھی تقسیم کیں۔سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 2کروڑ40 لاکھ سے کم ہو کر 2کروڑ 28لاکھ رہ گئی ہے اور داخلے کی شرح 72 سے بڑھ کر 77 فیصد ہو گئی ہے۔اس وقت داخلے کی شرح تعلیم کی سطح بڑھ کر 4کروڑ 44لاکھ سے 4کروڑ75لاکھ ہو گئی ہے۔اس وقت بالغ ناخواندہ آبادی ہی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ این سی ایچ ڈی تعلیم کے دو بنیادی عوامل پر کام کررہی ہے جس میں تعلیم بالغاں(مائوںکے لیے) اور پرائمری تعلیم(رسمی وغیر رسمی تعلیم) فیڈر سکول کے ذریعے دیہی علاقوں میں تعلیم دی جا رہی ہے۔ اس وقت 6000تعلیم بالغاں سینڑز قائم کیے جارہے ہیں جہاںڈیڑھ لاکھ ناخواندہ افرادتعلیم کے ساتھ فنی تعلیم بھی حاصل کریں گے۔