بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ سے ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کا اہلکار زخمی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی میں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ سے ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کا اہلکار زخمی ہو گیا۔سیکورٹی اہلکار شاہد کے سر میں گولی لگی ہے جسے انتہائی تشویشناک حالت میں بے نظیر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹر ز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جبکہ راولپنڈی اصغر مال کالج کے قریب ہوائی فائرنگ سے ایک طالبعلم بھی زخمی ہوگیا۔ راولپنڈی بسنت فائرنگ میں زخمیوں کی تعداد 5 ہوگی ہے۔