ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبادویسٹ رائے نواز مارتھ کا دورہ اڈیالہ جیل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں جمعہ کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبادویسٹ رائے نواز مارتھ نے انسپکشن کیلئے دورہ کیا سول جج اسلام آبادو یسٹ صبیح الحسن ، اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد وسیم احمد خان اور اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد مہرین بھی ان کے ہمراہ تھے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سعید اللہ گوندل نے ان کا استقبال کیا ایڈیشنل سیشن جج نے جیل میں خواتین وارڈ ،نو عمر وارڈ ، کچن اسیران ، جیل ہسپتال اور بیرکس کا معائنہ کیا فاضل جج نے نو عمر وارڈ میں ویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے تعاون سے چلنے والی الیکٹریکل ،ٹیلرنگ ، اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا جبکہ ٹیویٹا کے انتظام میں خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاس کا بھی معائنہ کیا ایڈیشنل سیشن جج نے دورے کے دوران معمولی جرائم میں ملوث70 ملزمان کی رہائی کا بھی حکم دے دیا جنہیں بعد میں جیل انتظامیہ نے رہا کردیا۔