انجمن تاجران (جزوی) کالج روڈ کے انتخابات ، چاند گروپ کے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انجمن تاجران (جزوی) کالج روڈ کے سالانہ انتخابات میں چاند گروپ کے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے الیکشن کمیشن کے مطابق سر پرست اعلی چوہدری محمد ضیاء ،چئیر مین ڈاکٹر محمد یونس ،وائس چئیر مین ڈاکٹر احسن عزیز، صدر شیخ سہیل ، سنئیر نائب صدر ملک محمد اعجاز نائب صدر مدثر قریشی جنرل سیکرٹری ارسلان بٹ ایڈیشنل سیکرٹری محمد آصف فنانس سیکرٹری محمد باسط رابطہ سیکرٹری نعمان بٹ منتخب ہوئے اس موقع پر نو منتخب صدر شیخ سہیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج روڈ کے تاجروں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فرد گذاشت نہیں کروں گا ۔