فیروزوالا سے 10 جواری گرفتار، رقم برآمد
فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ اور سرکل پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر جوا کھیلتے ہوئے دس افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کرلی، پولیس نے اس ضمن میں آصف ، سلطان اور عرفان وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔