دوران ڈیوٹی وفات پانے والے اہلکار کی فیملی کو سروس کی تکمیل تک تنخواہ ملے گی
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس میںوفات پانے والے اہلکاروں کی سیٹس باقاعدہ موجود رکھنے کی سمری آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد حکومت کو بھجو ادی گئی ہے۔جس سے دوران سروس وفات پا جانے والے اہلکاروں کی فیملی کو انکے 60 سال مکمل ہونے تک تنخواہ اور مراعات ملتی رہیں گی، اہلخانہ کے ایک فرد کو نوکری بھی دی جائے گی پنجاب پولیس افسران واہلکار اگر دوران سروس کسی بھی وجہ سے انتقال کر جائیں تو ان کے اہل خانہ کو اہلکار کی نوکری مکمل ہونے تک تنخواہ اور مراعات ملتی رہیں گی۔ تنخواہ میں حاضر سروس اہلکاروں کی طرح انکریمنٹ بھی لگے گا۔ اس حوالے سے متعلقہ برانچ نے وفات پانے والے اہلکاروں کی سیٹس باقاعدہ موجود رکھنے کی سمری آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد حکومت کو بھجو ادی گئی ہے۔