چار لاکھ سر کی قیمت والا اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور (نامہ نگار) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کینٹ نے قتل،اقدام قتل، ڈکیتی اوراغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث بلیک بک میں شامل اشتہاری نعیم آصف کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم کے سر کی قیمت حکومت پنجاب نے 4لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔ ملزم لاہوراور خانیوال کے مختلف علاقوں میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔