نا اہل شخص کو پارٹی صدارت کے لئے نا اہل قرار دینے کا فیصلہ حق و انصاف کی فتح ہے: جی ایم لالی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے ہیڈ آف ممبر شپ و صدر پنجاب جی ایم لالی ایڈووکیٹ نے انتخابی اصلاحات کے ضمن میںپولیٹیکل پارٹیزایکٹ 2017کی شق 203 اور آرٹیکل 62-63کے تحت اہلیت کے بارے میں چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہو ئے اس کازبردست خیر مقدم کیا ہے ۔ جی ایم لالی نے کہا ہے کہ نااہل شخص کو پارٹی صدارت کے لئے بھی نا اہل قرار دیئے جا نے کا فیصلہ حق اور انصاف کی فتح ہے ۔ ہیڈ آف ممبر شپ و صدر پنجاب پی ایف ایم نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملکی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہو ں گے ۔