٭٭ مختصرعدالتی خبریں٭٭
لاہور( اپنے نامہ نگار سے+وقائع نگار خصوصی ) سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی ٭سیشن کورٹ: ایس ایچ او، ایف آئی اے، ایس ایچ او ہربنس پورہ کو شوکاز نوٹس٭مختلف مقدمات کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر انسپکٹر، سب انسپکٹر ، 2 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری٭پنجاب یونیورسٹی سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ کی میرٹ کے خلاف تعیناتی پر وی سی سے جواب طلب٭ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے کے خلاف درخواست پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کو نوٹس٭ہائیکورٹ: قتل کے تین ملزموں کی درخواست ضمانت منظور٭جسٹس انوار الحق کا سیشن کورٹ کا دورہ، سکیورٹی کا جائزہ لیا۔