پاکستان بنکنگ تعلقات میں تاخیر کر رہا ہے: ایرانی سفیر
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان۔ ایران گیس منصوبے میں تعطل کے بعد پاکستان میں موجود ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے اسلام آباد کی قدامت پسندی کے باعث دوطرفہ بنکنگ تعلقات کے قیام میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں سٹرٹیجک وژن انسٹیٹیوٹ میں پاکستان‘ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاون تعلقات اور موجودہ خطرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر قانونی پابندیاں ہیں‘ لیکن ہمارے بھائیوں کی قدامت پسندی سے بنکنگ چینل کھلنے میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ دیگر ممالک ایران کے ساتھ بنکنگ تعلقات قائم کر رہے ہیں۔