سوات قومی جرگہ اور پاک فوج میں چیک پوسٹوں پر عوامی مشکلات کے حوالے سے مذاکرات کامیاب‘ کل ہونیوالا احتجاجی جلسہ منسوخ
سوات(نامہ نگار)سوات قومی جرگہ اور پاک فوج کے درمیان چیک پوسٹوں پر عوامی مشکلات کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے نتیجے میں قومی جرگہ نے 25 فروری 2018 کو نشاط چوک مینگورہ میں ہونے والا احتجاجی جلسہ عام منسوخ کر دیا گزشتہ روز18 فروری 2018 کے مظاہروں کی تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال کی روشنی میں سوات قومی جرگہ کے اکابرین اور ملاکنڈ ڈویژن کے ملٹری اور سول حکام کے مابین تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں اعلی فوجی حکام کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ،آر پی او ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات قومی جرگہ کے پندرہ مشران نے شرکت کی۔