چیف انجینئر محکمہ انہار لاہور زون توجہ فرمائیں
مکرمی! نارنگ منڈی شہرکی شرقی آبادی سے گزرنے والی راجباہ سوہل کی کئی سالوںسے صفائی نہ ہونے اوربے تحاشا گندگی بدبو کے باعث قریبی بستی کے مکین شدید پریشان ہیں۔ شہرکی گنجان آبادی سے گزرنے والی اس راجباہ میں بے تحاشا گندگی نے درجنوںگھرانوںکے لوگوںکو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن کے باعث سانس لینا بھی دوبھر ہو چکا ہے اور سردی کے باوجود یہاںمچھروںکی یلغار ہے گذشتہ سال صوبائی حکومت نے اسے پختہ بنانے کیلئے سروے کیا اور کہا گیا کہ جلد پختہ کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ ایک سال گزرگیا لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیںہوا راجباہ میں سیوریج کا گندہ پانی ٹیل پر کھیتوں میں جاتا ہے اورکسان اسے سبزیوںکی کاشت کیلئے استعمال کرتے ہیںجس کے باعث آلودہ پانی سے اگائی جانے والی سبزیاںشہرمیںفروخت ہوتی ہیںجس سے لوگ طرح طرح کی بیماریوںکا شکار ہو رہے ہیں محکمہ انہارکے چیف انجینئرسے فوری نوٹس لینے اور راجباہ کی ہنگامی بنیادوں پر بھل صفائی کروانے نیز راجباہ کو پختہ کروانے کامطالبہ بھی کیا ہے۔(امتیاز احمد - نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ )