حشر نشر
زیر نظر کتاب ’’حشرنشر‘‘ محمد سلیم بٹ کی ایک انتہائی اچھی کاوش ہے۔ اس میں انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ اگر اسے عام پاکستانی کی آواز کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ کتاب میں انکی ملکی اور غیرملکی معاملات پر نہ صرف دسترس نظر آتی ہے بلکہ پیچیدہ مسائل کا حل بھی بڑے لطیف انداز میں پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں بین الاقوامی معاملات کا احاطہ کیا گیا ہے اور ہلکے پھلکے انداز میں عرب ممالک اور او آئی سی کی زبوں حالی پر بحث کی ہے۔ ملک کے سیاست دانوں پر بھرپور تنقید کے ساتھ ساتھ انکے موجودہ طرز حکمرانی کا معروضی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ بظاہر یہ انکے کالموں کا مجموعہ ہے لیکن انکی تحریر قاری کو کتاب کے آخری صفحہ تک اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہے۔ خوبصورت ٹائٹل کے ساتھ 176 صفحات کی اس کتاب کی قیمت 400/- روپے ہے جسے علم و عرفان پبلشرز الحمد مارکیٹ 40 ۔ اردو بازار لاہور نے شائع کیا ہے۔ فون: 37232336- 37352332 ۔ (تبصرہ : سلیم اختر)