ایف بی آر نے 151 آف شور کمپنیوں کے مالکان کے نام جاری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں پاناما و پیراڈائز لیکس میں شامل آف شور کمپنیوں کے پاکستانی مالکان کے ناموں کے حوالے سے رپورٹ جمع کروادی ہے ۔ رپورٹ میں ایف بی آر نے 151آف شور کمپنیوں کے مالکان کے نام جاری کیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو آف شور کمپنیوں کے ملکان کی تلاش میں میڈیا کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کا حکم دیا تھا ،سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 151پاکستانی آف شور کمپنیوں کے مالکان میں 27 پاکستانی خواتین شامل ہیں، 55خواتین و حضرات کا تعلق اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی، پشاور ، کراچی سے ہے مگر وہ دیئے ایڈریس پر وہ موجود نہیں ہیں ، جبکہ 99 آف شور کمپنیوں کے ایسے مالکان ہیں جن کی صرف کمپنیاں ہیں مگر ان کے ایڈریس ہی نہیں ہیں۔ایف بی آر کو پاناما اور پیراڈائز لیکس میں شامل پاکستانیوں کی تلاش میں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔مذکورہ فہرست ایف بی آر کی ویب سائٹ پر ڈال کر عوام سے بھی ان افراد کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے لیئے کہا گیا ہے کہا گیا ہے کہ عوام ان آف شور کمپنیوں کے مالکان کے بارے میں ایف بی آر کو معلومات فراہم کرے،معلومات فراہم کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام اپنی قومی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ایف بی آر کو ان افراد کی تلاش میں مدد دیں۔ جمع کروائی گئی فہرست کے مطابق 151افراد میں، اے خان۔اے صدیقی۔ عبدالقیوم خان۔ عبدالصمد۔ اعجاز علی۔ اللہ بخش چوہدری۔فاطمہ رضوی ۔ حمید اللہ۔ حسن احمد۔ حندرینہ خان ۔حسین زمان ۔عمران علی شیر علی حسین علی۔جاوید احمد خان۔ خالق الزمان خان لودھی۔ ماجد صدیق دائود۔ منصور احمد خان۔ منظور بیگم ۔ مقصود شاہ۔ مہر اعظم۔ میاں محمد اسلم۔ میاں ضیاء الدین طور۔ مرزا مسرور احمد۔ مرزا ناصر انعام احمد۔ محمد اعظم علی۔ محمد علی اسلم ۔ محمد منیر۔ محمد شوکت ۔ محمد شعیب۔ محمد عمر اقبال۔ ممتاز خان۔ موسیٰ خان۔ نوید۔ نوید شیخ ۔ نزار محمد۔ نور محمد ابراہم۔ پروین اسلم ۔ پیٹر میڈیارمڈ۔ قراۃ العین سلیم۔ راجہ اللہ داد۔ ریحا ریحانہ عباسی۔ رخسانہ زبیری ۔ سعد علی۔ سعد راجہ۔ صباء عبید۔ ساجدہ جمیل۔ ثمینہ درانی۔ سید بخاری۔ شاہد قریشی۔ شاہدہ پروین۔ شہزاد عزیز ملک۔ شہزاد قریشی۔ شاہ زیب اختر۔ شمشاد بیگم۔ شریفہ حمید۔ شوکت احمد۔ شوکت جہان احمد۔ شازیہ رضوی۔ شرین علی پاروخ ۔ شیخ محمد عثمان اللہ والا۔شیر علی خان۔ صوفیہ طور۔ سید بشیر احمد۔ سید محمد علی۔ سید قاسم احمد۔ سید شعیب احمد۔ سیدہ بشریٰ بیگم۔ سیدہ معصومہ بخاری۔ سیدہ سکینہ بخاری ۔ سیدہ زیلان زاہد۔ تنویر حسن۔ عمر عزیز۔ یاسمین محمد حنیف ۔ یونس زکریا تابانی۔ عباس لیاقت علی دتو۔ عبدالطیف سراٹیا۔ عبدالماجد لطیف اوڈی۔عبداحمن چوہدری۔عبدالرحمن فیرو ز ملک۔ عبدالشکور اظہر۔ افصار بیگم۔ آفتاب اے خان۔ علی رضا الطاف حسین۔ علی رضوی ۔ بلال یعقوب۔ ڈاکٹر طاہر حفیظ طوسی۔ ڈاکٹر فوزیہ ندیم ۔ فرخ اقبال۔ فاطمہ زہرہ اقبال۔ غلام حیدر۔ حسین سرفراز۔ عمران نور۔ عمران شوکت احمد۔ اقبال اسمی۔ جاوید پاشا۔ جاوید صالح محمد ۔ خیر رون شبانہ بلاگم والہ۔ خاور محمود۔ لیاقت علی ایم اے دتو۔ ایم کے امین اللہ۔ مریم اقبال ۔ محرین اکبر۔ میاں دائود انصر۔ میاں غلام عاصم شبیر کھوکھر۔ محمدذیشان خان۔ محمد علی حسن علی۔ محمد حنیف۔ محمد سلیمان ۔ مرتضیٰ لیاقت علی دتو پردان۔ نجیب رضوی۔ نجم حنیف۔ نسیم احمد۔ نواب تیمور۔ نثار احمد چوہدری۔ آرڈی احمد۔ راشد انور۔ راشد بشیر ۔ رضا جعفر علی۔ صباء عمران۔ سلیم شیخ ۔ ثاقب اقبال ۔ ثروت عسکری۔ سید توقیر احمد سبز واری۔ شوکت علی میاں۔ سید علی نصیر احمد۔ سید حسن علی جعفری۔ طاہرہ وزیر اشرف علی وزیر ۔ تیمور اشرف ۔ عروج عسکری۔ واجد حسین ۔ یاسین نفیس ۔ عارف عزیز۔ عارف مقصود نقوی۔ عائشہ خان۔ ازفران حسن۔ اعجاز راشد۔ عمران علی گوکال ۔ خورشید احمد شیخ۔ نورین اعجاز۔ صائمہ راشد۔ سلیم محی الدین ۔ شریں عبدللہ۔ عابدہ پراچہ۔ جلال الدین احمد خان ۔ اے عباسی سیا۔ ندیم اقبال سہگل۔آصف ریاض ۔ سلمان طابع۔ گل محمد طابع۔ جاوید صالح محمد۔ ایاض عباس ایس عباس۔ نازنین اقبال شامل ہیں۔