لاہور ہائیکورٹ، نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کیخلاف توہین عدالت کیس میں شہری کی فریق بنانے کی درخواست مسترد
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور حکمران جماعت کے دیگر رہنمائوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست میں شہری کو فریق بنانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔مسٹرجسٹس شاہد کریم نے سید اقتدار حیدر کی درخواست کی سماعت کی جس میں نوازشریف اور حکمران جماعت کے رہنمائوں کیخلاف زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست میں فریق بننے کی استدعا کی تھی۔عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار الگ سے درخواست دائر کرسکتا ہے اس کو پہلے زیر سماعت درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔