مئی کو بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کا امکان ہے: امریکی عہدیدار
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی حکومت کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا 14 مئی کو بیت المقدس کے علاقے ارنونا کے نواحی علاقے میں واقع امریکی قونصلیٹ کی عمارت میں عارضی طور پر واشنگٹن سفارتخانہ کھولنے کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس روز اسرائیل کی آزادی کی 70ویں سالگرہ ہو گی۔ ابھی امریکہ مستقل مقام کی تلاش میں ہے۔