فلسطینی صدر محمود عباس علیل ہو گئے امریکہ کے ہسپتال میں داخل
مقبوضہ بیت المقدس/واشنگٹن (آئی این پی) فلسطین کے صدر محمود عباس علیل ہو گئے ، امریکہ میں انہیں معمول کے طبی معائنے کی خاطر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے "رائٹرز" سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اعلیٰ فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ صدر عباس کے ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا معمول کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، تاہم انھوں نے مرض اور کئے جانے والے ٹیسٹوں کی نوعیت سے متعلق تفصیل نہیں بتائی۔