توہین رسالت کے ملزم کی سزائے موت عمر قید میں بدلنا قرآن و سنت کے منافی ہے: ممتاز اعوان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی اپیل پر تمام مکاتب فکر کی دینی جماعتوں جمعیت علماءاسلام، جمعیت علماءپاکستان، ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جماعت اسلامی، جماعت الدعوة، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت نے ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جس کے تحت اجتماعات جمعہ پر ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں علماءنے سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کا توہین رسالت کی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کے بل کو قرآن و سنت سے متصادم اور آئین سے بغاوت قرار دیتے ہوئے اس ترمیمی بل کیخلاف لاکھوں عوام الناس سے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں۔ ممتاز اعوان، مولانا نعیم بادشاہ، مولانا حنیف حقانی، علامہ یونس ریحان نے کہا کہ قانون تحفظ ناموسِ رسالت ایکٹ میں نئی ترمیم کا بل درحقیقت تحفظ ناموسِ رسالت قانون کو غیر م¶ثر بنانے کی یہودی و قادیانی سازش ہے۔