جنسی اسکینڈل میں ملوث آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم مستعفی
کینبرا (نیٹ نیوز) جنسی سکینڈل میں ملوث آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم بارنابی جوائس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بارنابی جوائس نے اپنی سیاسی جماعت نیشنل پارٹی کی قیادت کو بھی خیر باد کہہ دیا ہے۔ نائب وزیراعظم اپنی پارلیمانی رکنیت سے مستعفی نہیں ہورہے۔ اس طرح وزیراعظم ٹرن بُل کی حکومت کو پارلیمنٹ میں ایک نشست کی برتری حاصل رہے گی۔ جوائس کو اپنی خاتون میڈیا سیکرٹری کے ساتھ تعلقات کے الزام کا سامنا ہے۔ مستعفی ہونے والے نائب وزیراعظم گزشتہ برس دوہری شہریت کے الزام کا بھی سامنا کرچکے ہیں۔
نائب وزیراعظم