بھارت سیاسی بحران میں مداخلت سے باز رہے‘ مالدیپ کی وارننگ‘ تعلقات کشیدہ
مالے (اے ایف پی) مالدیپ نے بھارت کو وارننگ دی ہے کہ وہ اس کے سیاسی بحران میں مداخلت نہ کرے جس کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں نئی دہلی نے جزیرہ نما ملک میں صدر کی طرف سے ایمرجنسی میں مزید 30 روز توسیع کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے معاملہ اٹھایا تھا۔ ترجمان نے واضح کیا تھا بلاشبہ مالدیپ تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے لیکن دوست اور شراکت دار بالخصوص بھارت ایسے اقدامات سے باز رہیں جو صورتحال کو سنبھالنے میں رکاوٹ بنے، یاد رہے صورتحال ابتر ہونے پر صدر عبداللہ یامین نے مخالفین کو جیل بھیج دیا تھا جس کے بعد معاملہ بگڑ گیا ہے۔
وارننگ