عبدالباری پتافی نے عوام کے کام نہیں کئے تو خود حساب لوں گا‘ بلاول بھٹو
میرپور ماتھیلو(نامہ نگار)ڈہرکی کی صوبائی نشست پی ایس سات پر پانچ مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی میدان گرم ہوتا جا رہا ہے، پی پی امیدوار عبدالباری پتافی کے الیکشن مہم کے سلسلے میں پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے میرپور ماتھیلو میں چاندنی چوک پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دس منٹ کے دورانیئے کے خطاب میں کہا کہ پی ایس سات میرپور ماتھیلو۔ڈہرکی پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام پی پی کے نامزد کردہ امیدوار عبدالباری پتافی کو ووٹ دیکر کامیاب کریں، انہوں نے کہا کہ پی پی امیدوار عبدالباری پتافی نے اگر کامیاب ہونے کے بعد عوامی مسائل حل نہ کیئے تو وہ خود ان سے حساب لیں گے، انکا کہنا تھا کہ عبدالباری کی کامیابی پی پی، شہید بھٹو، عوام اور میری کامیابی ہوگی، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سیاست غریبوں، عور جمہوریت کے لیئے کرتے ہیں شہید بھٹو نے جمہوریت اور عوام کے لیئے اپنی جان قربان کردی پی پی عوامی اور جمہوری پارٹی ہے اس نے قائدین نے جمہوریت کی بقا کے لیئے جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں۔
بلاول بھٹو