ملک کے روشن مستقبل کیلئے نوجوان میرے شانہ بشانہ چلیں: بلاول
بہاول پور (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہدکرتی رہے گی، پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہر طبقے کے بنیادی حقوق کے حصول اور روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی کی بنیاد پر رکھی گئی تھی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہاول پورکے نواحی قصبہ سوئی وہار حلقہ پی پی 270 میں رکنیت سازی مہم کے حوالے سے پارٹی ورکرز کنونشن میں بذریعہ ہولوگرام خطاب میں کیا۔ اس موقع پر سٹی صدر احمد پور شرقیہ عادل جاوید عباسی‘ جنرل سیکریٹری غلام مرتضی بخاری‘ سابق چیئرمین ملک عارف ویگھہ مل‘ دلاور خان نیازی ‘خواجہ محمد قاسم‘ چوہدری احسان الحق سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میری تمام محب وطن پاکستانیوں اور خاص طور پر اس 63 فیصد آبادی کو دعوت ہے جو نوجوانوں پر مشتمل ہے کہ وہ آئیں میرا ساتھ دیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ممبر بن کر میرے شانہ بشانہ چلیں تاکہ ہم سب ملکر ایک پرامن اور روشن مستبل کی تعمیر کر سکیں اور کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک جمہوری،مستحکم اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے لازوال جدوجہد،مسلسل عزم اور عظیم قربانیوں سے بھری 50 سالہ بے مثال تاریخ رقم کی ہے اور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکنوں، مائوں، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں، طلباء کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں جنہوں نے میرے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور میری ماں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا بھرپور ساتھ دیا اور اب اسی لازوال جذبے کے ساتھ اب آپ میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کے کھڑے ہیں بلاشبہ آپ کا یہ بھروسہ میرے لیے حوصلہ افزا اور باعث فخر ہے انہوں نے کہاکہ میرے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سب سے پہلی ممبرسازی مہم کا آغاز کیا دوسری ممبر سازی میری ماں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور تیسری کا اعزاز مجھے ملا ہے جس پر ملک کے ہر حصہ اور کونہ سے عوام اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات اس قدر سنگین اور گھمبیر ہو چکے ہیں کہ معاشرے میں بے یقینی اور مایوسی کی فضا قائم ہے۔قبل ازیں شاہ رخ ملک نے خطاب میں کہاکہ جیالے پارٹی کی رکنیت سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ‘ارشاد احمد سرویا نے کہاکہ کارکنان و عہدیداران رکنیت ساری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت لگن فریضہ انجام دیں گے۔ ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ ن لیگ کا مستقبل کی سیاست کوئی رول نہیں عوام آئندہ عام انتخابات میں شریف خاندان کو مودی سے یاری کا مزہ چکھائیں گے۔
بلاول