الخدمت سکولز ثریا اشفاق کیمپس کی بیسویں تقریب تقسیم انعامات
لاہور (پ ر) الخدمت سکولز ثریا اشفاق کیمپس (ایفیلیٹڈ) اسلام پورہ کی بیسویں تقریب تقسیم انعامات 7 مارچ سہ پہر تین بجے الحمرا ہال نمبر 2 میں ہو گی۔ ثریا اشفاق کیمپس کے مہتمم و نگران ملک محمد منیر نے بتایا ہے کہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد ”امیر جماعت اسلامی لاہور“ جبکہ مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ہونگے۔ دیگر مہمانوں میں سید احسان اللہ وقاص، چودھری ذوالفقار علی، ڈاکٹر پروفیسر قلب بشیر، چودھری گلزار محمد، پرویز عبدالرحمن لدھیانوی، خلیق احمد بٹ، حاجی ریاض الحسن، نصیر الحق ہاشمی، محمد عثمان، حافظ نسیم احمد چشتی، شیخ ایاز محمود، مرزا منور حسین اور دیگر شامل ہیں۔