یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 30 پاکستانی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار
لاہور (خبر نگار) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے یونان سے ملک بدر ہو کر آنیوالے تیس مسافر گرفتار کر لئے۔ مسافروں کو یونان سے بے دخل کیے جانے کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔ ایف آئی اے نے مسافروں کیخلاف بارڈر کراسنگ کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے غیر قانونی بارڈر کراسنگ کیلئے ایجنٹوں کو 5 لاکھ روپے فی کس ادا کیے تھے۔ پکڑے جانے والے تمام افراد کا تعلق گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،وزیر اباد ،جہلم ،کھاریاں ،گجرات اور راولپنڈی سے ہے۔
یونان/ ڈی پورٹ