سپیریئر یونیورسٹی میں سالانہ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیزکانفرنس کا انعقاد
لاہور (پ ر) سیریئر یونیورسٹی دو روزہ ”انٹرنیشنل انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں Institute of Electrical and Electronics Engineers(IEEE)Lahore Capter کے چیئرپرسن ڈاکٹر امجد حسین، اکٹر نظام الدین، ڈاکٹر مقدس رحمان ، مینجنگ ڈائریکٹر ، سپیریئر گروپ، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالخالق اوردنیابھر سے 12 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے 192 بین الاقوامی ریسرچ پیپرز جمع کرائے گئے تھے جن میں سے52 مقالہ جات پیش کیے گئے۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر نظام الدین نے کہا،”لاہور اکیڈمک ریسرچ کے حوالے سے ملک بھر پر سبقت لے گیا ہے۔ اس وقت لاہور میں سپیریئر یونیورسٹی ریسرچ کانفرنسز کا گڑھ ہے۔ یہاں ہر سال بین الاقوامی سطح کی ریسرچ کانفرنسز منعقد کرائی جاتی ہیں جن کے باعث پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر کے سامنے آیا ہے۔