سندھ اسمبلی کا میر ہزار خان بجارانی اورفریحہ رزاق کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت
کراچی (وقائع نگار) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ سابق ایم پی اے فریحہ رزاق کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی موت کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ میرے اور میرے والد کے ساتھی تھے ان کی المناک موت پر قرارداد پیش کریں گے۔ ان کی سیاست اور جمہوریت کیلئے خدمات تھیں۔ اجلاس11 بجکر20 منٹ پر شروع ہوا حالانکہ اجلاس10 بجے طلب کیاگیا تھا۔ یوں ایک گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر سے اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس کی کارروائی پیر26 فروری کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
سندھ اسمبلی