حادثات میں2 افراد ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان20 سالہ کاوش ولد حاجی ہلاک جبکہ دوسرا 18 سالہ وقاص ولد شمس الرحمان زخمی ہوگیا۔ ادھر ایئر پورٹ کے علاقے میں وائر لیس گیٹ کے نزدیک فلک ناز ہائٹس کی لفٹ بند ہونے سے ایک شخص70 سالہ صالح ولد ایوب دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔
حادثات