گھو ٹکی ضمنی انتخابات ،فنکشنل لیگ کا فوج کی تعیناتی کا مطا لبہ
کراچی ( وقائع نگار )گھوٹکی پی ایس سات ضمنی الیکشن کے حوالے سے فنکشنل لیگ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میںفنکشنل مسلم لیگ نے الیکشن کے دن فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا الیکشن کے روز تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوجی جوان تعینات کئے جائیں۔ ضمنی الیکشن میں نقص امن کا خدشْہ ہے گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں درازہ شریف ضلع خیرپور میں خونی واقعہ رونما ہو چکا ہے درازہ شریف میان فنکشنل لیگ کے چیف پولنگ ایجنٹ پر حکمران جماعت کے حمایت یافتہ لوگوں نے دھاوا بولا حکمران جماعت نے ضمنی الیکشن میں منظم دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے فوج تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط کی فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار رحیم نے تصدیق کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پی ایس سات سے ہمارے امیدوار میاں عبدالمالک نے فوج تعیناتی کے حوا لے سے الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کو خط لکھا ہے ضمنی الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد حلقے میں افسران کے تبادلے و تقرریاں کی جارہی ہیںہم نے تمام صورتحال کا الیکشن کمیشن اور متعلقہ اداروں کو نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
فنکشنل لیگ/ مطا لبہ