کوئی سازش نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی: مرزا جاوید
رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا محمد جاوید نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن کو کوئی سازش عوام کے دلوں سے نکال نہیں سکتی، صدر نواز شریف ہوں یا شہباز شریف پارٹی مسلم لیگ ن ہی رہے گی۔ عوام کی خدمت قائدین مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے۔
، عہدہ کبھی قائدین کی خواہش، ضرورت یا مجبوری نہیں رہا۔ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے مقبول عوامی پارٹی ہے اور نواز شریف پاکستان کے سب سے پسندیدہ عوامی لیڈر ہیں۔ آج ملک میں ہونے والی تمام ترقی میاں نواز شریف کی پالیسیوں کا مظہر ہے۔